رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم

رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم

گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ وارنٹ گرفتاری گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیے گئے ہیں، جس میں 16 اکتوبر 2020 کو پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران رانا ثناء اللّٰہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی تھی اور کنٹینر ہٹایا تھا۔مقدمے میں دیگر ملزمان جیسے خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ کو بری کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، تاہم عدالت نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کو طلب کیا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ کی مسلسل غیر حاضری کے بعد عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔