حکمران جماعت نے رانا ثناء اللّٰہ کو سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا، انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا

حکمران جماعت نے رانا ثناء اللّٰہ کو سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا، انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا ثناء اللّٰہ کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

ن لیگی قیادت نے رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب اسمبلی کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار بنایا ہے۔ اس نشست پر انتخاب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔سینیٹ انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں رانا ثناء اللّٰہ اپنی پارٹی کے ووٹوں کے ساتھ سینیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی یہ حکمت عملی پارٹی کی مضبوطی اور سینیٹ میں اکثریت کے حصول کے لیے اہم اقدام ہے۔