پی ٹی آئی والے جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء اللّٰہ

پی ٹی آئی والے جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن سے بات چیت کرنے کی دعوت دی ہے، اور تمام نکات پر اتفاق رائے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر متفق ہوں۔سینیٹ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں، اور جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنا موقف پیش کرے گی، اور قانون کے مطابق ملاقاتیں ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اڈیالہ جیل میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کریں، اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بانی کی بہن کی گفتگو میں باہر سیاسی فیصلوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پی ٹی آئی سینیٹر کمیٹی بنانا چاہتی ہے تو پہلے خود کمیٹی بنا لے تاکہ بات چیت کا واضح راستہ نکل سکے۔