چند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

چند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں چند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہے اور کسانوں و موٹر سائیکل رکھنے والوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کی اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے اور جنگ کی صورتِ حال کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو سیاسی مقاصد سے بالاتر رکھنا اور مضبوط کرنا اس وقت سب سے ضروری ہے۔