سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں مزید کچھ نہیں کہنا، کیونکہ ان کا کرکٹ کی دنیا میں جو کچھ تھا وہ مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ ان سے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ جلد ہی واضح ہو جائے گا۔37 سالہ سرفراز احمد نے 2007 میں کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے کیریئر میں 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 6 ہزار 164 رنز بنائے، جن میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیتا، جبکہ بطور کپتان 11 ٹی20 سیریز میں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔