سرفراز احمد کے سامنے فہام الحق کی غیر اخلاقی بیٹھک پر شدید تنقید

سرفراز احمد کے سامنے فہام الحق کی غیر اخلاقی بیٹھک پر شدید تنقید

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ان کے بیٹے فہام الحق کو سرفراز احمد کے سامنے بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 یہ ویڈیو غالباً چیمپئنز ٹی20 کپ کی ہے، جہاں سرفراز احمد وی آئی پی باکس میں میچ دیکھ رہے تھے اور ان کے ساتھ مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق بھی بیٹھے تھے۔ویڈیو میں فہام الحق سرفراز احمد کے سامنے ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھے نظر آتے ہیں، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بے حد ناپسند آیا۔ صارفین نے فہام الحق کے اس غیر رسمی اور غیر اخلاقی رویے پر شدید تنقید کی، کیونکہ وہ ایک سینئر کھلاڑی سرفراز احمد کے سامنے اس طرح بیٹھے تھے۔ فینز نے سوال اٹھایا کہ ایک سینئر کھلاڑی کے سامنے اس طرح کا غیر مہذب انداز کیا جواز رکھتا ہے۔کئی کرکٹ فینز نے مصباح الحق کی تربیت پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ رویہ نہ صرف غیر مناسب تھا بلکہ فہام الحق کو ایسی تربیت کی ضرورت ہے جو انہیں اپنے سینئرز کا احترام سکھا سکے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی، انڈر-19 ورلڈکپ اور پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹس جیتے ہیں، جبکہ فہام الحق نے صرف انڈر-19 ایشیاکپ میں حصہ لیا تھا اور ان کی پرفارمنس زیادہ متاثر کن نہیں رہی۔کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ فہام الحق کو اپنے سینئرز کے سامنے ادب و احترام سے بیٹھنا سیکھنا چاہیے، کیونکہ ایسے رویے کی ترویج نہیں ہونی چاہیے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کیا اور صارفین نے اس رویے کو غیر اخلاقی قرار دیا۔