سپیکر پختونخوا اسمبلی کا صوبائی حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ

پشاور(آئی این پی )سپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی حکومت فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اے پی سی نہیں بلاتی تو ان کی جماعت صوبائی اسمبلی میں خود اے پی سی بلائے گی۔سپیکر نے کہا کہ مرکزی حکومت مسائل حل کرنے اور حکومت چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔