اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دیدی

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا اعلان کرنے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لئے تازہ ترین تجویز بھیجی ہے جس کو مصر کے ذریعے فلسطینی عسکریت پسند گروپ تک پہنچایا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کے مطابق کسی معاہدے کے لئے اپ ڈیٹ کردہ فریم ورک اس تجویز سے زیادہ مختلف نہیں ہے جس پر اگست میں بات چیت کی گئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا تھا۔