ایپسٹین فائلز میں 19 سال پہلے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا نام، کیس میں نیا موڑ

 واشنگٹن ( آئی این پی )پرتگال سے 2007 میں لاپتہ ہونے والی تین سالہ برطانوی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ایک بار پھر عالمی سطح پر بحث شروع ہو گئی ، جب امریکا میں جاری کی گئی نئی عدالتی دستاویزات میں اس کا نام سامنے آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدنام زمانہ مقدمات سے جڑی نئی دستاویزات ایپسٹین فائلز نے ایک بار پھر دنیا بھر کی توجہ مبذول کرلی ۔مبینہ طور پر ایک گواہ نے امریکی حکام کو اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک ایسی خاتون کو دیکھا ہے جو گسلین میکسویل سے مشابہ تھی اور اس کے ساتھ موجود ایک کمسن بچی حیران کن حد تک لاپتہ برطانوی بچی میڈلین میک کین جیسی دکھائی دیتی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے نے سال 2020 میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سال 2009 میں یعنی بچی کی گمشدگی کے تقریبا دو سال بعد، وہ دکان سے گھر واپس آ رہا تھا کہ اس نے ایک عورت کو دیکھا جو میکسویل کے حلیے سے ملتی جلتی تھی وہ تقریبا 6سالہ بچی کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھی۔گواہ کے مطابق عورت بچی کو جلدی آگے لے جانے کی کوشش کر رہی تھی اور گواہ کی موجودگی سے بے چین دکھائی دیتی تھی۔ گواہ نے یہ بھی بتایا کہ بچی پورے وقت اپنی دائیں آنکھ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھی اور بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہی تھی۔ کچھ دیر بعد گواہ وہاں سے ہٹ گیا اور بعد میں اس واقعے کو ایک ویب سائٹ پر رپورٹ کیا، تاہم اس وقت پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی