کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک میںگولی چلائی گئی: شاہد خاقان عباسی

ریاست شہریوں پر گولی نہیں چلاتی‘ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات کیلئے تیار ہوں
 حکومت بند گلی میں کھڑی ہے‘ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں:سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات کیلئے تیار ہوں، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوچکا۔ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے۔ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں۔ ن لیگی صدر نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔