اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، جو 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد ہوگیا۔ فافن رپورٹ کے مطابق ہارنے والے امیدوار کو عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سپورٹ کیا۔ فافن کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔فافن کے مطابق گنتی کا عمل شفاف رہا، تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیا گیا۔