اسلا م آباد (آئی این پی)فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن )نے قومی اسمبلی کے 22 ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ جاری کردی، جو 27 نومبر سے 10 دسمبر 2025 تک سات نشستوں پر مشتمل تھا، اجلاس کے د وران 299 اراکینِ قومی اسمبلی نے کم ازکم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق، صرف 34 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 50 ارکان پورے اجلاس کے دوران غیر حاضر رہے۔ چھٹی نشست میں سب سے زیادہ حاضری رہی، جہاں 61 فیصد ارکان موجود تھے، جبکہ پانچویں نشست میں صرف 35 فیصد ارکان شریک ہوئے۔ مجموعی طور پر تین نشستیں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ ایجنڈا لیے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئیں۔