9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا کر ملزموں کو سزا ملنی چاہیے:عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے، پابندی لگانا حماقت ہوگی، حکومت کی طرف سے ٹھنڈی ہوا آئے تو مذاکرات کا ماحول بن سکتا ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا کر ملزموں کو سزا ملنی چاہیے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ حکومت سے کہا کہ ڈائیلاگ کیا کریں، کامران مرتضی نے کہا ہم سے دھوکا کیا گیا، جو معاملات سلجھانے کی بات کر رہے تھے آج وہ بھی نالاں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو وعدہ کیا، وہ پورا نہیں کیا