مہنگائی میں کمی ‘ دسمبر کے پہلے ہفتے میں شرح 0.34فیصد گرگئی

اسلام آباد (آن لائن)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 34 فیصد گر گئی،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی  سالانہ شرح 3 اعشاریہ 57 فیصد پر آگئی ،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء￿  مہنگی 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی،حالیہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 12 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں ویجیٹبل گھی کا اڑھائی کلو ٹن 23 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 1 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 1 روپے 65 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے،پیٹرولیم مصنوعات،جلانے کی لکڑی،کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔