خطیب کو دھمکی آمیز خط موصول ،مقدمہ درج

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )خطیب کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کیمطابق معروف خطیب علامہ سید فقیر علی کاظمی کوکچھ عرصہ سے بذریعہ موبائل فون قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں جنکی وہ اپنے طور پرجانچ پڑتال کررہے تھے۔ گزشتہ روزانہیں ایک خط ملا جسمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں موجود تھیں۔ شیر گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔