شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے واپس جیل منتقل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا علاج مکمل نہیں ہوا، اسکے باوجود ہمارے موکل کو ہسپتال سے جیل ٹرائل کیلئیکوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے ، انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔