مقبول ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے فٹنس اور صحت کے سفر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ذاتی تجربات اور خاندان کے افراد کی صحت کے حالات نے انہیں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لینے پر مجبور کیا ہے۔ندا یاسر نے اپنے فٹنس روٹین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں ان کی ساس بہت سرگرم اور صحت مند تھیں، مگر بعد میں وہ بستر تک محدود ہوگئیں اور روزمرہ کے معمولی کاموں کے لیے بھی دوسروں کی مدد پر انحصار کرنے لگیں۔ اسی طرح ان کی والدہ بھی ہمیشہ متحرک رہتی تھیں، مگر صحت کے مسائل کا سامنا کرنے کے بعد وہ بھی دوسروں پر انحصار کرنے لگیں۔انہوں نے کہا کہ ان تجربات نے انہیں یہ سمجھایا کہ اگر وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں گی تو مستقبل میں خود مختار اور صحت مند رہ سکیں گی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے باقاعدگی سے جم جا رہی ہیں اور اپنی صحت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا چکی ہیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کے شوہر بھی حیران ہوتے ہیں کہ وہ اتنا وقت جم کے لیے نکال لیتی ہیں۔ ندا کا مقصد ہے کہ وہ خود کو مضبوط، صحت مند اور خود مختار رکھنا چاہتی ہیں تاکہ مستقبل میں بچوں کی دیکھ بھال یا روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ندا یاسر پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے مارننگ شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی میزبانی کی ہے اور اپنی صحت اور فٹنس کے سفر کو جاری رکھا ہوا ہے۔