بچے کی موت کے غم میں غصہ آ کر ریچھ نے حملہ کیا، دو بہن بھائی ہلاک

بچے کی موت کے غم میں غصہ آ کر ریچھ نے حملہ کیا، دو بہن بھائی ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں جنگلی ریچھ کے حملے نے انسانی زندگیوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

 واقعہ نارہارپور فارسٹ رینج کے تحت آنے والے گاؤں 'لارگاؤں مارکاٹولا' میں پیش آیا، جہاں تین بہن بھائی کھیت میں موجود تھے کہ اچانک ایک مادہ ریچھ نے حملہ کر دیا۔حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 38 سالہ حلال خور جوری اور ان کی 40 سالہ بہن چمرین بائی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ، ایک اور بہن خورین بائی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ریچھ کے حملہ کرنے سے قبل، مادہ ریچھ اپنے ایک بچے کی موت کے بعد غیرمعمولی طور پر مشتعل اور جارحانہ ہو گئی تھی۔واقعہ کے بعد، گاؤں والے اور محکمہ جنگلات کے حکام بھی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور ریچھ کافی دیر تک ان کے جسموں کے پاس بیٹھی رہی اور پنجہ مارتی رہی، جس سے حملہ انتہائی خوفناک اور دل دہلا دینے والا تھا۔یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جنگلاتی جانوروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انسان اور جانور کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں نے اس واقعہ کے بعد جنگلات میں حفاظتی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔