غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم

 ماہ جولائی میں مجموعی طور پر 5ہزار 438نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں،ایس ای سی پی  
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان میں جولائی کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کے مطابق ماہ جولائی میں مجموعی طور پر 5 ہزار 438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق 5  بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے ہیں۔ ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں کاروباری سرگرمیوں کے لیے پاکستان منتقل ہوئیں، جبکہ نئی رجسٹرڈ ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 3 ہزار 148 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2 ہزار 117 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنیاں، 28 غیر منافع بخش تنظیمیں اور 18 پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹرڈ ہوئیں، جہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 756 رہی