غیر ملکی خریداروں کو برآمدات کے عوض ترسیلات زر کی تاخیر سے آمد پر جرما نے کے خاتمے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان کے غیرملکی خریداروں کی برآمدات کے عوض ترسیلات زر کی مقررہ 60یوم گزرنے کے بعد آمد پر ماہوار 3فیصد جرمانے کو ختم کردیا ہے۔یہ فیصلہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی، رفیق سلیمان، مہیش کمار، حسب روف، شاہد میمن، مہیب مولوی، فیصل غریب اور سید بدرالدین پر مشتمل نمائندہ وفد کی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔