یونان : نئے سال کی آمد پر سب سے بڑا کیک، ورلڈ ریکارڈ قائم

  روایتی کیک کا وزن  دس ٹن تھا،  اس کی لمبائی سو میٹر سے زائد بتائی گئی
 کیک کی تیاری میں 6.2 ٹن آٹا، 6 ہزار 500 انڈے، مصالحے استعمال
ایتھنز(آئی این پی )یونان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک منفرد، یادگار اور تاریخی تقریب منعقد کی گئی، جہاں ایک دیوہیکل روایتی کیک تیار کر کے عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جسے منتظمین نے اب تک کا سب سے بڑا واسیلوپیتا کیک قرار دیا۔یہ رنگا رنگ تقریب یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مضافاتی شہر پیراستیری میں منعقد ہوئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے شرکت کی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ  کے مطابق اس عظیم الشان روایتی کیک کا وزن تقریبا دس ٹن تھا، جبکہ اس کی لمبائی سو میٹر سے زائد بتائی گئی۔ کیک کی تیاری کے لیے 6.2 ٹن آٹا، 6 ہزار 500 انڈے اور مختلف اقسام کے مصالحے اور خوشبودار اجزا استعمال کیے گئے