لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ رائے ونڈ میں شاہنواز سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، انارکلی میں زاہد سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں یاسین سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں وقاص سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ جنوبی چھائونی میں عابد سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گجرپورہ اور لیاقت آباد سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، ہئیر اور ٹائون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔