مختلف علاقوں میں وارداتیں چوہنگ گجرپورہ شفیق آباد سے موٹرسائیکل چوری
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں حامد سے 5 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں ذوالفقار سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں اظہر سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں اسحاق سے 5 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔برکی اور گلبرگ سے گاڑیاں، جبکہ چوہنگ، گجرپورہ اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔