ضمانت پر رہا ہوئے افراد بھی پیش، انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں ایک ایک ماہ قید کی سزا سنادی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کے پہلے مقدمے میں پی ٹی ا?ئی کے دس کارکنوں کو چار چار سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے حوالے سے درج پہلے مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی سزا کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیا ہے جو کہ 15 صفحات پر مشتمل ہے۔پی ٹی آئی کے دس ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر چار چار سال قید کی سزا سنادی گئی، ضمانت پر رہا ہونے ملزمان کو دفعہ 341 میں ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دفعہ 186 میں ملزمان کو تین تین ماہ قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی، دفعہ 353 میں ملزمان کو دو دو سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی، دفعہ 188 میں ملزمان کو چھ چھ ماہ قید اور تین تین ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی اور دفعہ 149 میں ملزمان کو تین تین سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔