انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جان ٹرنر نے 25 برس کی عمر میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جان ٹرنر نے 25 برس کی عمر میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جان ٹرنر نے صرف 25 سال کی عمر میں تمام طرز کی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ہیمپشائر کے ساتھ ان کا معاہدہ ابھی دو سال باقی تھا، مگر مسلسل انجری مسائل نے انہیں یہ مشکل فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔پچھلے سال جون سے وہ کمر کے اسٹریس فریکچر کے سبب کرکٹ سے دور تھے، اور ماضی کی متعدد انجریز نے ان کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیے تھے۔اپنے بیان میں جان ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ اور ہیمپشائر کی نمائندگی کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا، لیکن اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کا یہی مناسب وقت ہے۔

انہوں نے ہیمپشائر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا اور انہیں بھرپور مواقع فراہم کیے۔ہیمپشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ نے بھی ٹرنر کو باصلاحیت کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کلب ان کی ریٹائرمنٹ پر افسردہ ہے، لیکن ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔