آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا

آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

آصف علی نے اپنے بیان میں مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ کلب اور مختلف لیگز میں شرکت کرتے رہیں گے تاکہ کھیل کے ساتھ جڑے رہیں۔انہوں نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل ترین وقت، خصوصاً ورلڈ کپ کے دوران بیٹی کے انتقال جیسے کڑے امتحان میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

آصف علی نے کہا کہ وہ اپنی پوری توانائی کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتے رہیں گے اور جہاں موقع ملا، دنیا بھر کی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ 33 سالہ آصف علی نے پاکستان کی جانب سے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جبکہ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں تھا۔ وہ اپنی پاور ہٹنگ اور خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میچ فنشر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔