وزیراعظم اور وفد کی عمرہ کی ادائیگی، بیت اللہ میں حاضری اور ملک و قوم کے لیے دعاؤں کا اظہار

وزیراعظم اور وفد کی عمرہ کی ادائیگی، بیت اللہ میں حاضری اور ملک و قوم کے لیے دعاؤں کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل، وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو خانہ کعبہ شریف کی زیارت کی سعادت حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔ اس دوران، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے پاکستان کی ترقی، عوام کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔عمرہ مکمل ہونے کے بعد، وفد کے ارکان نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے دعا کی، اور امن و برکت کے حصول کے لئے روحانی جذبات کے ساتھ دعا کی۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، جہاں اعلیٰ قیادت مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خیر و برکت اور امن کے لئے دعا گو رہی۔ یہ سفر دونوں ممالک کے مابین مذہبی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔