ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق:
شبلی فراز کی دل کی ایک مرکزی شریان پر مسلز بریج موجود ہے، جس کے باعث رکاوٹ پیدا ہو چکی ہے۔یہ رکاوٹ ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتی ہے۔مریض کو اکثر سینے میں درد اور بلڈ پریشر ہائی رہنے کی شکایات ہیں۔
شبلی فراز کا مؤقف:
"دل کی بیماری کافی عرصے سے تھی لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا، ادویات بھی مکمل طریقے سے نہیں لیں۔ اب مستقبل میں مکمل احتیاط کروں گا۔"
طبی عمل اور آئندہ لائحہ عمل:
شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری سے قبل کئی ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ان کے علاج سے متعلق حتمی فیصلہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
عوام سے اپیل:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحتیابی کے لیے پرامید ہیں۔