راولپنڈی میں دو دکانوں میں اچانک آگ، ریسکیو کی فوری کارروائی سے بڑے حادثے سے بچاؤ

راولپنڈی میں دو دکانوں میں اچانک آگ، ریسکیو کی فوری کارروائی سے بڑے حادثے سے بچاؤ

راولپنڈی کے صادق آباد روڈ پر واقع دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق، آگ کو ملحقہ دکانوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی، جس سے بڑے مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔آگ بجھانے کے بعد ٹیموں نے کولنگ آپریشن بھی انجام دیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ ختم کیا جا سکے۔ریسکیو حکام کے مطابق، واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔