رائیونڈ: گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی سے جانی نقصان سے بچاؤ

رائیونڈ: گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی سے جانی نقصان سے بچاؤ

مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر گیس پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور فائر فائٹرز نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔