لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ سیکڑوں طلبہ اس وقت ایف ایس سی کے عملی (پریکٹیکل) امتحانات دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا