ایم ڈی کیٹ پالیسی میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی )ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے