وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت، ایم ڈی کیٹ ملتوی، داخلہ ٹیسٹ 20ستمبر کو ہوگا

امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے
کراچی(آئی این پی ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے امتحان کو  اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا   ہے۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کیلئے  سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے، امتحان 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا