کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، رضوان سعید شیخ

بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع آئینی و قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے   کہا ہے کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع آئینی و قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔تفصیل کے مطابق  واشنگٹن ڈی سی میں واقع سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، بین الاقوامی قانون اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا