5 اگست کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر حملے کی علامت ہے، ہارون اختر

 کشمیر ہماری شہ رگ ، بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی  کا پیغام 
اسلام آباد(آئی این پی )  وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔یومِ استحصال کشمیر پر  اپنے   پیغام میں ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ  5 اگست کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر حملے کی علامت ہے۔انھوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور میڈیا بلیک آئوٹ نافذ کیا گیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔