اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایران کے عوام کے امن، وقار اور حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں‘خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے‘اقوامِ متحدہ اس کھلی خلاف ورزی پر خاموش کیوں ؟ ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فوری جنگ بندی اور سفارتی حل ناگزیر خطے کے امن کو داؤ پر کیوں لگایا گیا ؟ خودمختار ریاست پر حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،عالمی برادری فوری جنگ بندی یقینی بنائے ۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی واحد راستہ کیا خطہ ایک نئی بڑی جنگ کا متحمل ہو سکتا ہے ؟