کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مؤثر طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں چار ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،