حکومت‘پی ٹی آئی مذاکرات میں ثالثی کیلئے تیار ہوں ایازصادق سنجیدہ اور مخلصانہ رویہ اختیار کریں گوہر ایوب

حکومت  نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دی ہے‘ پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں:وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
اسلام آباد (آن لائن‘آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری بھی شریک تھے۔اس موقع پر طارق فضل چودھری نے کہا  حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی ہے۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں اور حکومت نے یہ پیغام پارٹی تک پہنچا دیا ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے گیند اب پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے‘دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات کی دعوت پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا  ہے ہمیں غیر ضروری بیانات اور فوٹو سیشن میں کوئی دلچسپی نہیں  اور اگر مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سنجیدہ  اور مخلصانہ رویہ اختیار کرے۔مذاکرات کس سے کس بات پر کرنے ہیں کب کرنے ہیں کسی کو معلوم ہی نہیں، مذاکرات کے حوالے سے زبانی کلامی یا غیر ضروری بیانات سے وقت ضائع ہوتا ہے