لاہور‘راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش

ملک میں  جولائی کے دوران  معمول سے کم بارشیں ہوئیں، گرم مہینہ ثابت ہوا:محکمہ موسمیات
اسلام آباد، لاہور،پشاور(آئی این پی )جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارش سے  موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،راولپنڈی میں نالہ لئی بپھرنے کے بعد تھم گیا، انتظامیہ نے شہریوں کو نالہ لئی کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور فلش فلڈ کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے   جبکہ 103 گھروں کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران ملک بھر میں معمول سے 11 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ معمول سے زیادہ گرم مہینہ ثابت ہوا۔