اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش ‘ایمرجنسی نافذ

اٹک میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی، کراچی میں مختلف مقامات پر بوندا باندی ‘آج بھی بارش کا امکان
بلوچستان  میں مون سون کے پہلے سپیل میں بچے  اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق،7افراد زخمی

اسلام آباد،کراچی‘کوئٹہ(آئی این پی ) جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور   اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے مون سون سسٹم کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں  اسلام آباد، پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے ۔  ادھر کراچی میں صبح سویرے مختلف مقامات پر بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔دریں اثناء چستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری  کردی گئی