رواں سال : پہلے 7 ماہ کے دوران 204 افراد قتل

 ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 5 جبکہ اقدام قتل کے 414 مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں قتل اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں جاری ہیں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 5 جبکہ اقدام قتل کے 414 مقدمات درج کئے گئے ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویڑن سرفہرست رہا ، سٹی ڈویڑن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویڑن قتل کی 44 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویڑن قتل کے 39 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن میں 32، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 22، 22 افراد قتل ہوئیاقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 120 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویڑن اقدام قتل کی 82 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن اقدام قتل کے 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویڑن میں 72، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں اقدام قتل کے 38 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویڑن میں 7 ماہ میں اقدام قتل کی 26 وارداتیں ہوئیں۔