مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں
لاہور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کی جانب سے پانچ اگست کے احتجاج کا معاملہ لاہور میں ریلی نکالنے اور احتجاج کرنے پر دس مقدمات درج کئے گئے مقدمات میں بغاوت کارسرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات ماڈل ٹاؤن لیاقت آبادکوٹ لکھپت چوہنگ نواب ٹاؤن اور ملت پارک میں درج کئے گئے پرتشدد احتجاج اور سڑک بلاک کرنے پر 129 افراد کو گرفتار کیا گیاگرفتار ہونے والے 92 افراد دیگر شہروں سے لاہور احتجاج کرنے آئے تھے تین دنوں میں تحریک انصاف کے نو سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران دو سو سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے تین اور چار اگست کو حراست میں لیے گئے متعدد کارکن ضمانت پر چھوڑے گئے ایف آئی آر متن کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پانچ اگست کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کیے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں