اسرائیل کی مذاکراتی حکمت عملی ناکام ہوگئی، اسرائیلی ماہر کی حکومت کو وارننگ

تل ابیب(آئی  این پی )   سینئر اسرائیلی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت کو فوری طور پر ایک فیصلہ کن راستہ چننا ہوگا۔یروشلم پوسٹ کے مطابق، ویسٹرن گلیلی اکیڈمک کالج کے مذاکراتی ماہر ڈاکٹر اونیر سار نے عبرانی اخبار معاریو سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت ایک خطرناک تزویراتی بحران میں مبتلا ہے۔ ان کے بقول اسرائیلی حکومت ایک وقت میں دو متضاد مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے: