یہ پانچوں اپوزیشن رہنما عرب جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کریں گے:نیتن یاہو کی تنقید
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیل کی 5 بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے آئندہ ماہ 27 اکتوبر کو ہونیوالے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی حکومت گرانے کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا ہے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں یائر لاپید، گادی آئزن کوٹ، نفتالی بینیٹ، ایویگڈور لیبرمین اور یائر گولان نے تل ابیب میں ملاقات کی۔ اسرائیلی اپوزیشن کے رہنمائوں نے موجودہ حکومت کو تبدیل کرنا اپنا مشترکہ اہم ترین مقصد قرار دیتے ہوئے انتخابات سے قبل ایک دوسرے کے خلاف مہم نہ چلانے کا عہد کیا۔دوسری جانب نیتن یاہو نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ پانچوں اپوزیشن رہنما عرب جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف اسٹرانگ لیکوڈ جماعت اسرائیل میں دائیں بازو کی بڑی سیاسی جماعت) ہی انہیں روک سکتی ہے