واشنگٹن( آن لائن ) امریکن ملٹری نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسا نیا اور طاقتور لیسر ہتھیار تیار کیا ہے جو دشمن کی گاڑیوں، ٹینکرز، ڈرونز اور میزائلوں کو پگھلا کر اْنہیں تباہ کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر فار کاؤنٹر میڑرز نے اس خطرناک ہتھیار سے متعلق تفصیلات فرہم کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیلیوس HELIOS ایک نیا ہائی ٹیک لیزر ہتھیاروں کا نظام ہے جسے لاک ہیڈ مارٹن نے امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے۔ مذکورہ ہتھیار اپنی طاقتور لیزر سے اہداف کو تباہ کر سکتا ہے، اور یہ دشمن کے سینسرز اور کیمروں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنا سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ لیزر ہتھیار ایک طاقتور 60 کلو واٹ بیم کا استعمال کرتا ہے جو اہداف کو فوری طور پر نشانہ بناتا ہے۔ یہ اہداف کو پگھلا کر زیادہ گرم کرکے انہیں غیر فعال یا تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے