غزہ کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا‘ہماری توجہ فلسطینیوں کو غذا پہنچانے پر ہے امریکی صدر

 غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں،  اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا‘ عرب ممالک رقم سے مدد کریں گے
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا۔  صدر ٹرمپ نے صحافی کی جانب سے پورے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے سے متعلق سوال پر  کہا کہ ان کی حکومت کی توجہ فلسطینیوں کے محصور علاقوں میں زیادہ غذا پہنچانے پر ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ باقی معاملے پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یہ زیادہ تراسرائیل پر منحصر ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں،  اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کریگا جبکہ عرب ممالک رقم سے مدد کریں گے