غزہ (آئی این پی ) غزہ پر ایک مرتبہ پھر حملے بحال کرنے کے بعد اسرائیل مسلسل جنگ زدہ علاقے میں اپنے پائوں پھیلاتا جا ہا ہے اور 50 فیصد سے زائد حصے پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا جبکہ فلسطینی کونوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانچ اسرائیلی فوجیوں نے بتایا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب توڑ پوڑ اور منظم طریقے سے بفر زون کی توسیع کا سلسلہ 18 ماہ قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے جاری ہے۔