فیض آباد احتجاج کیس: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار

 اسلام آباد(آئی این پی )بانی  پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گندا پور کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم نہیں ہوسکا۔  اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکے۔بدھ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔