دوونوں ملزموں کے اکائونٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے:تفتیشی افسر
پشاور (آئی این پی) پشاورکی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزموں عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ دوونوں ملزموں کے اکائونٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔