لاہور(یواین پی)نجکاری کمیشن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی رواں ماہ کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی ای او آئی سے متعلق اپنی سفارشات سی سی او پی کو ارسال کرے گی اور ای او آئی رواں ماہ کے آخر تک شائع ہونے کا امکان ہے۔